کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس ڈپارٹمنٹ میں طالبعلم کی پر اسرار موت ہوئی ہے، طالبعلم کی لاش کو واش روم سے برآمد کیا گیا۔
ذرائع یونیورسٹی کراچی کے مطابق طالبعلم صبح 9 بجے اٹھ کر واش روم گیا تھا، لاش کو دیگر طلباء نے دن چار بجے دروازہ توڑ کر باہر نکالا جس کے بعد فوری طور پر طبی معائنہ کیلئے یونیورسٹی کلینک لے جایا گیا۔
طالبعلم مختیار علی کا تعلق سوات سے تھا اور آئی سی سی بی ایس کے آرگینک کیمسٹری میں زیر تعلیم تھا، مختیارعلی نے 2020 میں داخلہ لیا تھا۔