شرقپور شریف: (دنیا نیوز) 10 مسلح ڈاکوؤں کی 2 گھروں میں واردات، 16 تولے سونا اور 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے۔
دس رکنی ڈکیت گینگ طیبہ کالونی میں گھروں کے دروازے اور جالیاں کاٹ کر اندر داخل ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں جدید اسلحہ سے لیس 10 ڈاکو گھر میں داخل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ڈکیت گینگ نے اسلحہ تان کر ہمیں رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واردات کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔