اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں، 397 کلو منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

Published On 25 October,2023 11:50 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف کارروائیوں میں397 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، وندر اور زخہ خیل میں کی گئیں، کارروائی میں 2 کلو 100 گرام ہیروئن،1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ کارروائی میں 20 کلو 400گرام افیون اور 372 کلو600 گرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔