پشاور: (دنیا نیوز) ادارے کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون کو 2 زونز میں تقسیم کر دیا گیا۔
نئے بننے والے زونز میں پشاور زون اور کوہاٹ زون شامل ہیں، پشاور زون کے اختیارات پشاور، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن تک ہوں گے جبکہ پشاور میں زونل ہیڈ کوارٹر ہوگا۔
اسی طرح کوہاٹ میں بننے والے زون کے اختیارات کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان تک ہوں گے جبکہ کوہاٹ میں زونل ہیڈ کوارٹر ہوگا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ نئے زونز بنانے کا مقصد بہترین سروس ڈلیور کرنا ہے، عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔