کراچی: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں چھاپہ مارا کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سمگل اور چوری شدہ 250 موبائل فون برآمد کر لیے۔
ایف آئی اے نے برآمد شدہ موبائل تحویل میں لے لیے ہیں، کارروائی کے دوران دو ملزموں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں ان سی مزید تفتیش جاری ہے۔