چشمہ: وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

Published On 22 October,2023 01:34 am

چشمہ: (دنیا نیوز) چشمہ میں وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا خوفناک حادثہ چشمہ کے علاقے ایم ایم روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔