کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published On 21 October,2023 07:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا، گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے تھانہ ماڈل کالونی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کریمینل گینگ کے 4 ارکان کو حراست میں لے لیا، گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں جو وارداتوں میں معاونت کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے گینگ کے ارکان کراچی کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا۔