شکارپور: (دنیا نیوز) پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا، دوہرے قتل کا واقعہ دو ماہ قبل پیش آیا تھا۔
2 ماہ قبل ملزم نے ہوٹل میں فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا، شہید ہونے والوں میں داد محمد اور لکھمیر جعفری شامل تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت معراج احمد مہر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔