اٹک میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

Published On 20 October,2023 01:18 pm

اٹک: (دنیانیوز) تھانہ رنگو کے گاؤں کامل پور میں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کو فائرنگ کرکے میاں بیوی کوموت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتول جوڑے کی شناخت شہزادہ اور سمارہ کے نام سے ہوئی ہیں ۔

پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیں جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے ۔