کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 20 October,2023 06:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا انچولی بلاک میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کی شناخت رضوان حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر نیو سبزی منڈی سپرہائی وے پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے مختار نامی شخص زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔