کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

Published On 20 October,2023 06:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے بعد 4 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو ساتھی اٹھا کر فرار ہو گئے، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔

ادھر فیڈرل بی ایریا میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سمیر نامی ملزم کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔