کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ میں گودام پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل برآمد کر لیا۔
حساس اداروں کی اطلاع پر کوہاٹ انتظامیہ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے گھی کے غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا اور گودام میں موجود 30 ہزار کلو گرام کے 5710 گھی کے ڈبے برآمد کر لیے۔
قبضے میں لیے گئے غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل کی مالیت 12.48 ملین بنتی ہے، مالک کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے تمام سامان کو قانون کے مطابق ضبط کر لیا گیا۔