پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published On 18 October,2023 08:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ورسک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی میں تعینات پولیس کانسٹیبل نعیم ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی ودیگر افسران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔