کراچی: ٹائر کی دکان میں آگ لگ گئی، ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

Published On 20 October,2023 06:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹائر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

آتشزدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ مہاجر کیمپ ہسپتال کے قریب ٹائر شاپ میں پیش آیا، دکان میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کی باعث دکان میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا، پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی۔