جیکب آباد:(دنیانیوز) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
افسوس ناک واقعہ دوداپور کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق قتل ہونیوالی عورت اور مرد دونوں رشتے دار تھے اور قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں ۔