خیرپور: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گیا

Published On 21 October,2023 03:20 am

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

خیرپور کے علاقے تھانہ پیر گوٹھ کی حدود میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھی فرار ہو گیا، مرنے والے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، ہلاک ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔