کراچی: نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 21 October,2023 03:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے نیشنل ہائی وے سٹیل ٹاؤن کے قریب پیش آیا، مرنے والے شخص کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔