کراچی: سگے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 21 October,2023 11:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سفاک ملزم نے سگے بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، فائرنگ سے خاتون اور اس کا شوہر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے سگے بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے۔