کراچی: چند روز قبل جیل سے رہا ہونے والے ملزم کی سابق بیوی پر فائرنگ

Published On 21 October,2023 11:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بھینس کالونی میں چند روز قبل جیل سے رہا ہونے والے ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی سابق بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود در محمد گوٹھ میں پیش آیا، سابق شوہر نے گھر میں فائرنگ کرکے ثانیہ نامی خاتون کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قتل کی واردات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکا تھا، ملزم عبدالرحمٰن چند روز قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔