کراچی میں ہنڈی حوالہ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

Published On 21 October,2023 11:29 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں ہنڈی حوالہ ڈیلرز کےخلاف کریک ڈاؤن میں 3ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ایف آئی اے ایس بی سی نے ایم اے جناح روڈ پر حوالہ ہنڈی گینگ کیخلاف چھاپہ مار کارروائی میں تین ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد،محمد حسین اور عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 32,700امریکی ڈالر،15ہزارسعودی ریال ،800 درہم برآمد کرلیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 9کروڑ 88لاکھ 82ہزار5سوروپے بھی برآمد کیے گئے ۔

کارروائی میں 5 موبائل فون بمعہ حوالہ ثبوت، حوالہ اندراج کےمتعددرجسٹرز / لیجرز بھی برآمدکیے گئے ۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔