لاڑکانہ: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 ساتھی فرار

Published On 22 October,2023 01:21 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا ہے کہ جنرل پوسٹ آفس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ڈاکو کی شناخت جنسار جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار ملزم جنسار جتوئی متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کیلئے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔