شکارپور: شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 22 October,2023 03:54 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر دو بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور میں زمین کے تنازع پر بھائی کے ساتھ مل کر شوہر نے اپنی بیوی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قتل کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔