گمبٹ: (دنیا نیوز) لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ڈلیوری کے دوران مریضہ کے پیٹ میں کاٹن گاز رہ گئی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے مبینہ غفلت کا واقعہ گمبٹ کے گمس ہسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈلیوری کرتے ہوئے کاٹن گاز مریضہ کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے اقدام کی وجہ سے خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی، لواحقین نے حکام سے نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔