کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Published On 22 October,2023 06:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے تھانہ سٹیل ٹاؤن کی حدود میں 2 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر تعاقب شروع کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا اور تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔