گوجرانوالہ : (دنیانیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان علی پنجاب پولیس کو سنگین جرائم ، قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا ۔
ملزم کی گرفتاری ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ممکن ہوئی، ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔