ساہیوال: (دنیا نیوز) حکومتی ہدایات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میپکو اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی۔
اوڈھ کالونی میں کارروائی پر خواتین نے میپکو اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، خواتین نے واپڈا اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کیا جس پر میپکو ٹیم نے پولیس کو بلا لیا۔
خواتین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا جس سے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، خواتین نے میپکو اہلکاروں کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے، ایلیٹ فورس نے ہوائی فائرنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔