رحیم یار خان : (دنیانیوز) رحیم یار خان پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھروں اور دوکانوں میں وارداتیں کرتے تھے ، ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں بند گھروں کی ریکی کرتے، دیواریں پھلانگ کر داخل ہو جاتے تھے، ملزمان چند روز قبل صرافہ بازار میں سنار کی دوکان کی چھت توڑ کر 80 لاکھ کے زیورات لے اڑے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل شادی والے گھر میں واردات کرکے سونا زیورات اور لاکھوں روپے نقدی سے شہریوں کو محروم کیا، شادی والے گھر میں واردات کے باعث دولہا کی شادی روک دی گئی تھی۔
پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور تکنیکی سہولیات کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمان سے 1 کروڑ 64 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی برآمد ہوئی جس کو مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔