رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران مین ہول میں گر کر 3 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں مزدور نئی سیوریج لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کر رہے تھے کہ اسی دوران پہلے سے بند بوسیدہ گٹر لائن ٹوٹ گئی جس میں چاروں مزدور جا گرے۔
حادثے میں 3 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔