گوجرانوالہ: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Published On 26 October,2023 06:24 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا، جہاں گلی میں کھڑے دو نوجوان پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ایک موقع پر دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ سے جاوید شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاندان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں بچوں کے سامنے ہی فائرنگ کر رہا ہے۔