لیہ: (دنیا نیوز) لیہ میں ہیلتھ آفس سے 50 لاکھ مالیت کی سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین وائلز چوری ہو گئیں، سی ای او ہیلتھ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میڈیسن سٹور سے 4650 باؤلے کتے، 60 سانپ کے کاٹے کی اینٹی ویکسین چوری ہوئی ہیں، ویکسین وائلز ڈی جی ہیلتھ آفس لاہور سے ہفتہ کے روز لیہ منتقل کی گئی تھیں، ہیلتھ آفس میں لگے CCTV کیمروں کا رخ تبدیل پائے جانے پر چوری کا شبہ ہوا، کولڈ چین فریزر میں رکھی ویکسین وائلز کو رات گئے چوری کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد ریاض نے مزید بتایا ہے کہ ہیلتھ آفس میں نقب نہ ہونے، تالہ نہ ٹوٹا ہونے پر عملے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، تحقیقات کر رہے ہیں، جلد سراغ لگا کر ویکسین ریکور کر لیں گے، واقعہ کے مقدمہ کے اندراج کیلئے سٹی پولیس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔