شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود سے بوری بند سمیت 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود سے 3 لاشیں ملی ہیں، ایک بوری بند لاش نہر سے ملی جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بستی خیرپور کے بند گھرسے بھی دو تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، دونوں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔