پنجاب :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 202 نئے کیسز رپورٹ

Published On 26 October,2023 11:34 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 202 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے8  ہزار 523 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 95، گوجرانوالہ میں41، راولپنڈی میں 20، ملتان میں 17، فیصل آباد میں 12، شیخو پورہ میں 5، حافظ آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق اوکاڑہ اور بہاولپور میں ڈینگی کے 2، 2، اٹک، سرگودھا، خانیوال، چکوال، پاکپتن میں ڈینگی کا ایک ، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 172 مریض زیرعلاج ہیں۔