اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں ،43 کلوگرام منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Published On 27 October,2023 09:51 am

کراچی:(دنیانیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے پانچ مختلف کارروائیوں میں43 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں سوہاوہ، فیصل آباد، ملتان، لاہور اورخیبر میں کی گئیں، کارروائی میں 4 کلو800 گرام چرس،2 کلو400 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ہیروئن اور آئس بھرے135کیپسولز ، 1کلو10 گرام کوکین،10 کلومنشیات بھی برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔