لاہور: (دنیا نیوز) سی آئی اے پولیس نے اچھرہ سے اغواء ہونے والی 5 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغواء کار منور کو گرفتار کیا، اغواء کار نے 5 سالہ سدرہ کو فروخت کرنے کیلئے اغواء کیا تھا۔
پولیس کے مطابق اغواء کار منور کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، ملزم کسی گینگ کا حصہ ہے یا نہیں؟ تفتیش کے بعد پتا لگے گا۔