کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے شناختی کارڈ اور حساس اداروں کے جعلی کارڈ بنانے والے 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں افغان باشندوں کو حراست میں لیا، کلی نوحصار میں کی گئی کارروائی کے دوران افغان باشندوں نثار احمد اور عبدالمنان سے درجنوں جعلی کارڈ برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے۔