کراچی: ڈاکو شہری سے 40 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار

Published On 26 October,2023 02:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکو شہری سے 40 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب شہری گھر کا سودا لے کر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر اسلحے کے زور پر اس کے پاس موجود 40 لاکھ روپے رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں ٹھیکیدار ہوں گھر کا سودا کر کے لوٹ رہا تھا جب ڈکیتی کی واردات ہوئی، پولیس کے مطابق شہری نے کئی لوگوں کو رقم دینی تھی، بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔