پشاور:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 25 October,2023 11:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بڈھ بیرکے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پرفائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا ، فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

مقتولین کی شناخت صدیق علی اور اسکے دوست یاسین کے ناموں سے ہوئی، صدیق علی قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔