کراچی: فیملی کی غیر موجودگی میں چوروں کا گھر پر دھاوا، کرنسی اور زیورات لے اڑے

Published On 26 October,2023 01:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شادی کے گھر سے چور غیر ملکی کرنسی سمیت سونے کے زیورات اور پاکستانی 8 لاکھ روپے لے اڑے۔

چوری کی واردات کراچی کے علاقے سچل گلستان سوسائٹی میں ہوئی جہاں بنگلے کے رہائشی بارات لے کر شاہراہ فیصل پر واقعہ شادی ہال گئے تھے، تقریب سے واپس پہنچے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، الماری سے ڈالرز، سونے کے چوڑیاں، سیٹ اور انگوٹھیاں غائب تھیں۔

اہلخانہ کے مطابق چوری کی گئی رقم اور زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مبینہ ملزموں کی کار کا نمبر حاصل کر لیا ہے۔