سندھ رینجرز،کسٹم اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

Published On 26 October,2023 09:45 am

کراچی:(دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ،کسٹم انٹیلی جنس اورپولیس نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق حب چیک پوسٹ سے6  ملزمان گرفتار جبکہ 10کلوسے زائد چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں نان کسٹم پیڈاشیا میں1060لیٹرایرانی انجن آئل، بھاری مقدارمیں سگریٹ،انڈین گٹکا، انڈین نسوار،چھالیہ اور خشک دودھ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ مزیدقانونی کارروائی کیلئے ملزمان بمعہ منشیات،نان کسٹم پیڈ اشیااور بسوں کے پولیس اورکسٹم حکام کےحوالے کردیاگیا ہے ۔