کامونکی: تیز رفتار موٹر سائیکل سے گر کر میاں بیوی جاں بحق

Published On 27 October,2023 03:29 am

کامونکی: (دنیا نیوز) کامونکی میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ کامونکی میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی مریدکے سے حبیب پورہ جا رہے تھے کہ راستے میں جی ٹی روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ناہموار سڑک پر تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے۔

گرنے کی وجہ سے دونوں کو شدید چوٹیں آئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والوں کی شناخت سلیمان اور شگفتہ کے نام سے ہوئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔