لاہور کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

Published On 27 October,2023 03:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقے شاہدرہ اور بادامی باغ کے علاقوں میں ہوئے، مارے جانے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی نعشیں مردہ خانے جمع کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔