کراچی: کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق

Published On 27 October,2023 05:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں زخمی ہو گئی۔

افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 8 سالہ بچی موقع پر دم توڑ گئی جس کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کار کی خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، حادثے میں رکشے کا ڈرائیور اور جاں بحق بچی کی ماں بھی زخمی ہوئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔