کراچی: جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 28 October,2023 06:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا نصیر آباد میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے عبدالمجید اور عثمان نامی نوجوان زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقع دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب جھگڑے کی موبائل فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد ڈنڈوں سے تشدد اور فائرنگ کر رہے ہیں۔