پشاور: (دنیا نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو لئے جائیں گے، ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کے لئے صوبے کی پولیس، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور دیگر سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں سے مدد لی جائے گی۔
کے ایم یو کے مطابق 46658 سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کروائی ہے، 219 امیدواروں کی رجسٹریشن گزشتہ ٹیسٹ کے نقل سکینڈل کی وجہ سے کینسل کی جا چکی ہے، بلوٹتھ سکینڈل کے باعث گزشتہ ٹیسٹ صوبائی کابینہ نے کینسل کیا تھا۔