کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر مملکت نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا جبکہ آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
— MumtazBikak (@MumtazBikakPPP) November 18, 2023
آصف زرداری نے دوران ملاقات غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ملاقات میں سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
سابق صدر آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پرسینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔