نواب شاہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معززین سے ملاقات کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ غلام قادر چانڈیو، غلام مصطفیٰ شاہ، آفتاب انڑ، غلام شاہ لغاری، طارق آرائیں، ناصر شاہ، علی حسن زرداری، منور وسان، عاشق زرداری و دیگر بھی موجود تھے۔
آصف علی زرداری نے سکرنڈ اور قاضی احمد سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور زعماء سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم کے حوالے سے تجاویز کو سنا۔
سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاءاللہ ملک میں اگلی حکومت بنائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ملک میں عوامی حکومت کے قیام کے لئے پر عزم ہے۔