آصف زرداری سے ملاقات، جی ڈی اے رہنما علی گوہر پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 19 October,2023 10:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما علی گوہر خان مہر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آصف علی زرداری نے علی گوہر خان مہر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شاہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر مرحوم وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے بھائی ہیں۔