کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میانوالی میں پولیس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی میانوالی میں دہشتگردوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے پولیس کے شہید اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، دہشتگرد دھرتی اور قوم کے دشمن ہیں۔