کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان یپپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔
یوم شہداء کارساز کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی قربانی بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہو گا،عوام خوشحال ہوں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ خود مختار پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔