لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی و سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔
آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔